21 دسمبر 2017 - 13:27
صہیونی فوجیوں نے مزید 81 فلسطینی مسلمانوں کو شدید زخمی کر دیا

فلسطینی ذرائع کا کہناہے کہ فلسطینی کے مغربی کنارے میں صہیونی فوج نے مزید 81 فلسطینی مسلمانوں کو شدید زخمی کردیاہے۔

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ فلسطینی ذرائع کا کہناہے کہ فلسطینی کے مغربی کنارے میں صہیونی فوج نے مزید 81 فلسطینی مسلمانوں کو شدید زخمی کردیاہے۔

الجزیرہ کے مطابق، گزشتہ روز مغربی کنارے میں صہیونی غاصب فوج کے حملوں میں کم از کم 81 فلسطینی مسلمان شدید زخمی ہوگئے ہیں۔

واضح رہے کہ دو ہفتوں سے فلسطین بھر میں امریکی صدر کے فیصلے کے خلاف مظاہرے جاری ہیں صہیونی فوج مظاہرین کو کچلنے کے لئے بے دریغ طاقت کا استعمال کرتی ہے۔

یاد رہے کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے 6 دسمبر کو اپنے انتخابی مہم کے دوران کیے گئے وعدے کو پورا کرنے کا اعلان کرتے ہوئے مقبوضہ بیت المقدس کو اسرائیل کا دارالحکومت تسلیم کیا تھا اور اپنے سفارت خانے کو تل ابیب سے یروشلم منتقل کرنے کے احکامات جاری کیے تھے۔

ٹرمپ کے فیصلے کے بعد اسلامی جمہوری ایران اور پاکستان سمیت دنیا بھر میں احتجاج کیا گیا اور اس قدم کی مخالفت کی گئی تھی۔

ترک صدر نے فوری طور پر اسلامی تعاون تنظیم (او آئی سی) کا غیرمعمولی اجلاس طلب کیا تھا اور گزشتہ ہفتے استبول میں ان کی صدارت میں مسلمان ممالک کا اجلاس ہوا جہاں امریکی فیصلے کو رد کرتے ہوئے واپس لینے کا مطالبہ کیا گیا تھا۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

۲۴۲